تاجدار مدینہ یا محمدﷺ کی کچہری لگی ھوئ ھے حضرت القمہ رضی اللہ عنہ کا کیس پیش ھوا یا رسول اللہ آپکے غلام القمہ کی جان اٹکی ھوئ ھے زبان پر کلمہ نہیں جاری ھو رھا بہت تکلیف میں ھیں
پیارے آقا کا ارشاد ھوا پتہ کرو کہ القمہ کے ماں باپ زندہ ھیں اگر زندہ ھیں تو بلاؤ
القمہ رضی اللہ عنہ کی ماں آ گئیں
حضور علیہ الصلوت و اسلام نے فرمایا کہ القمہ کی زندگی کیسی گزری ماں بولی اسکی نمازیں بھی پوری اسکے روزے بھی پورے تلاوت بھی بہت کرتا تھا لیکن میرا دل بھی بہت دکھایا اپنی بیوی کے کہنے پر چلتا تھا میں نے کہیں راتیں روتے ھوۓ گزاری ھیں میں نے خود کو بھوکا رکھ کر اسے غزا دی اسکے آرام کا خیال رکھا ھاۓ رے القمہ تم نے میرا بہت دل دکھایا
آپ علیہ الصلوت و اسلام آپ نے فرمایا اسے معاف کر دو لیکن ماں بولی میرا دل نہیں مانتا کہ اسے معاف کرو
ارشاد ھوا بلال لکڑیاں اکھٹی کرو صحابہ نے لکڑیاں اکھٹی کی ارشاد ھوا آگ جلاؤ جب آگ بھڑک اٹھی تو ارشاد ھوا القمہ کو آگ کی طرف لے چلو القمہ کی گردن ڈھلکی ھوئ تھی نظر ماں کے چہرے پر تھی شرمندگی والے آنسو آنکھوں سے نکل رھے تھے ماں کی گردن جھکی ھوئ تھی نظر اٹھی القمہ کی آنکھوں سے نکلتے ھوۓ آنسو نظر آۓ تو ماں چیخ اٹھی بولی میرے القمہ کو کدھر لے جاتے ھو
ارشاد ھوا اسے آگ میں پھینکیں گے تم معاف نہیں کر رھی کل قیامت کو یہ جہنم کی آگ میں جلے گا وہ آگ اسے برداشت نہیں ھو گی اسے اچھا ھے کہ میں اسکے گناہ کی سزا اسی دنیا میں دے دوں
جب ماں نے یہ سنا تو چیخیں بلند ھو گئیں بولی آقا جی میرے آقا جی میں اسکے پاؤں میں کانٹا بھی نہیں برداشت کر سکتی آگ کیسے برداشت کروں گی آپ اسے معاف فرمائیں اور اللہ سے بھی دعا کریں وہ بھی میرے بیٹے کو معاف کرے میں بھی صدق دل سے معاف کرتی ھوں
ادھر ماں کے منہ سے معاف کے الفاظ نکلے ادھر حضرت القمہ کی زبان پر کلمہ جاری ھو گیا
لا الہ الاللہ محمد رسول اللہ
اور روح پرواز کر گئی
باپ مرے تے سر ننگا ھووے
ویر مرے تے کنڈ خالی
ماواں باج محمد بخشا تے کون کرے رکھوالی
زرا سوچئیے اگر ماں معاف نہ کرتی اگر ماں ھی معاف کرنے سے پہلے دکھے دل کے ساتھ انتقال کر جاتی تو معاف کون کرتا ماں ناراض تو کوئ عبادت قبول نہیں ماں ناراض تو نمازیں ٹکریں اور ورزش ماں ناراض تو روزے صرف فاقے ماں ناراض تو حج سیرو سیاحت
اگر ماں راضی تو اللہ کے حبیب راضی اللہ راضی جنت قدموں کے نیچے ھر عمل قبول
اللہ ھم سبکو اپنے والدین کی اطاعت اور انکا فرمانبردار بناۓ آمین
Home
islam search
Islamist search engine
learn quran
maa baap ki ahmiyat
maa in islam
maa ke saath sulook
parents in isla
walidein in islam
walidein ke saath sulook
walidien aur hum
سبق آموز تحریر
ماں کی ناراضگی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours