اگر قرآن و حدیث میں بتائے نسخوں کو استعمال کیا جائے تو اس پریشانی سے نجات مل سکتی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ یقین رکھے کہ ہر ذی روح کو رزق پہنچانا اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے رکھا ہے چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔o
ومامن دابۃ فی الارض الاعلی اللہ رزقھا
یعنی زمین پر چلنے والے ہر جاندار جسے رزق کی ضرورت لاحق ہو اس کو روزی پہنچانا اللہ تعالیٰ نے محض اپنے ذمے کرلیا ہے۔

نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ روح القدس (جبرائیل علیہ السلام) نے میرے دل میں یہ بات ڈال دی ہے کہ بلاشبہ کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرتا جب تک وہ اپنا رزق پورا نہیں کرلیتا۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ڈرتے رہو اور حصول معاش کی سعی جدوجہد میں نیک روی اور اعتدال اختیار کرو۔ (تاکہ تمہارا رزق تم تک جائز اور حلال ذرائع سے پہنچے) نیز کہیں ایسا نہ ہو کہ رزق پہنچنے میں تاخیر تمہیں اس بات پر اکسادے کہ تم گناہوں کے ارتکاب کے ذریعے رزق حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگو‘ حقیقت یہ ہے کہ جو چیز اللہ کے پاس ہے اس کو اس کی اطاعت اور خوشنودی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (مشکوٰۃ)
درود شریف:
حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے جس شخص کو منظور ہو میرا مال بڑھ جائے وہ یوں کہا کرے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتْ وَعَلَی الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتْ (زاد السعید 19)۔
خدمت والدین:
حدیث شریف میں ہے حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص رزق کی کشادگی اور عمر کی زیادتی کا خواہشمند ہو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ (مسنداحمد الادب المفرد)۔

استغفار:
استغفار کی کثرت سے بھی پریشانیاں دور ہوتی ہیں اور رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے‘چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو بندہ استغفار کو لازم پکڑے یعنی اللہ تعالیٰ سے برابر اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے تنگی اور مشکل سے نکلنے اور رہائی پانے کا راستہ بنادے گا اور اس کی ہر فکر اور ہر پریشانی کو دور کرکے کشادگی اور اطمینان فرمائے گا اور اس کو ان طریقوں سے رزق دے گا جن کا اس کو خیال و گمان بھی نہ ہوگا۔
(مسند احمد‘ سنن ابی داؤد‘ سنن ابن ماجہ)

صدقہ:
حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : کثرت سے صدقہ دو چھپے اور ظاہر (طور پر) ثواب پاؤ گے اور تعریف کیے جاؤگے اور روزی دئیے جاؤ گے‘ مدد کیے جاؤ گے۔
(خطبات 6ثورہ ص32)

کمزوروں کی دلجوئی:
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا مجھ کو(یعنی میری خوشی کو) کمزوروں کی دلجوئی میں تلاش کرو کیونکہ کمزوروں کی وجہ سے تم کو بھی رزق دیا جاتا ہے یا یوں فرمایا کہ تمہاری مددکی جاتی ہے۔
( خطبات الاحکام ص 133، ابوداؤد)۔

نکاح:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورتوں سے نکاح کرو‘ وہ تمہارے لیے مال لائیں گی۔
(یعنی ان کے آنے سے اللہ تعالیٰ مال میں برکت دے گا‘جہیز لانا مراد نہیں)

#مسنون_دعا_صدقہ_جاریہ،
#مسنون_عمل_صدقہ_جاریہ،
#وظیفہ_صدقہ_جاریہ
#درود_شریف_صدقہ_جاریہ
#استغفار_صدقہ_جاریہ
#رزق_صدقہ_جاریہ
اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو بابرکت حلال روزی عطا کرے.. آمین

Post A Comment: