حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میری پانچ باتیں یاد رکھو،
ان کو کبھی مت بھولنا۔ یہ ایسی باتیں ہیں کہ اگر تم لوگ اونٹوں پر سوار ہوکر ان کی تلاش میں نکلو گے تو اپنے اونٹوں کو کمزور اور دبلا بنا لو گے مگر یہ باتیں تمہیں کہیں نہیں ملیں گی۔
٭پہلی بات یہ کہ اپنے رب کے سوا کسی سے اُمید نہ رکھو۔
٭دوسری بات یہ ہے کہ کسی سے نہیں ڈرئے سوائے اپنے گناہوں سے۔یعنی کسی سے خوف نہ رکھے ہاں اپنے کیے ہوئے گناہوں سے ڈرتا رہے۔
٭تیسری بات یہ ہے کہ کوئی جاہل و ناواقف اس مسئلے کے متعلق پوچھنے میں شرم نہ کرے۔ جس کے متعلق وہ جانتا نہ ہو۔
٭چوتھی بات یہ ہے کہ جب کسی عالم سے کوئی ایسی بات پوچھے جو(جس کا جواب)اس کو معلوم نہیں تو وہ یہ کہنے میں شرم محسوس نہ کرے کہ اس بات کو اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے، میں نہیں جانتا۔
٭اور پانچویں بات یہ ہے کہ صبر ایمان کے لیے وہی درجہ رکھتا ہے جو بدن کے لیے سر رکھتا ہے اور اس کا ایمان نہیں جس کا صبر نہیں
( بحوالہ: حلیۃ الاولیاء)
font-family: Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma;
Post A Comment: